بانی پی ٹی آئی کی مکمل میڈیکل رپورٹ فراہم کی جائے، لیگل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی
Web Desk
31 January 2026
بانی پاکستان تحریک انصاف کی مکمل میڈیکل رپورٹ فراہم کرنے کے مطالبے کے لیے لیگل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔ وکلا کی ٹیم کی سربراہی حسنین سنبل ایڈووکیٹ کر رہے ہیں۔
لیگل ٹیم کے ارکان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے سنگین تحفظات پائے جاتے ہیں اور تاحال ان کی صحت کے بارے میں اہلِ خانہ کو مکمل طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔ وکلا نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی مکمل میڈیکل رپورٹ فراہم کر کے تمام شبہات کو دور کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق لیگل ٹیم میں راجہ متین ایڈووکیٹ، قاضی نورالسلام ایڈووکیٹ، چوہدری اویس یونس ایڈووکیٹ، جمشید خان ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلا شامل ہیں۔
وکلا نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کو اس حوالے سے باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے، جس میں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026