گل پلازہ سانحے پر وزیراعلی سندھ کو فوراََمستعفی ہونا چاہیے: منعم ظفر
Web Desk
31 January 2026
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے گل پلازہ سانحے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کو براہِ راست ذمہ دار قرار دے دیا اور وزیراعلیٰ سندھ سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر کا کہنا تھا کہ گل پلازہ سانحے کو دو ہفتے گزرنے کے باوجود جاں بحق افراد کی باقیات تاحال مکمل طور پر ورثا کے حوالے نہیں کی گئیں۔ ان کے مطابق سانحے میں 87 افراد شہید ہوئے، مگر اب تک صرف 42 افراد کی باقیات لواحقین کو دی جا سکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں مسلسل سانحات ہو رہے ہیں اور ہر بار متعلقہ ادارے ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ حفاظتی لباس یا آلات موجود نہیں تھے۔ منعم ظفر کے مطابق پی ڈی ایم اے کہیں نظر نہیں آتا جبکہ ایم ڈی ایم اے، سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 جیسے ادارے مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پہلے دعویٰ کیا گیا کہ 84 ارب روپے کا پیکج تیار کیا گیا ہے، پھر کہا گیا کے ایم سی 46 ارب روپے کے ترقیاتی کام کرے گی، جبکہ تین روز قبل 21 ارب روپے کے ڈویلپمنٹ فنڈ کا اعلان سامنے آیا۔ ان کے مطابق وفاقی حکومت کے فنڈز بھی شامل کر لیے جائیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کراچی کے پاس وسائل کی کمی نہیں، مگر سوال یہ ہے کہ یہ پیسہ کہاں خرچ ہو رہا ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ کریم آباد انڈرپاس کی تکمیل کے لیے تاریخ پر تاریخ دی جا رہی ہے جبکہ حکومت محض اعلانات پر اعلانات کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے اور عملی طور پر کچھ نظر نہیں آ رہا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026