لاہور: ماں بیٹی کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے کیس میں تین ملزمان پولیس کے حوالے
Web Desk
31 January 2026
لاہور ضلع کچہری میں ماں بیٹی کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے کے مقدمے میں عدالت نے تینوں ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
ملزمان میں پراجیکٹ مینیجر اصغر سندھو، سیفٹی انچارج حنزلہ، اور سائٹ انچارج احمد نواز شامل ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، جبکہ تھانہ بھائی گیٹ پولیس نے انہیں 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی تھی۔
ملزمان کے وکلاء نے ریمانڈ کی مخالفت کی اور انسانی ہمدردی کے طور پر متاثرہ فیملی کو ایک کروڑ روپے کا چیک فراہم کرنے کی تصدیق عدالت میں کی۔ چیک کی کاپی بھی عدالت میں پیش کی گئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباسی نے سماعت کے دوران ملزمان کو پولیس کے حوالے کیا اور چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026