شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 5 زخمیوں سمیت 8 ملزم گرفتار
Web Desk
31 January 2026
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 5 زخمیوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، لوٹا ہوا سامان اور موٹر سائیکلیں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
عزیز آباد پولیس نے میمن فاؤنڈیشن کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ دوسری جانب گارڈن پولیس نے ٹینکر چوک کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک اور ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
اقبال مارکیٹ پولیس نے طوری بنگشن کالونی میں ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو حراست میں لیا۔ گلبرگ پولیس نے دورانِ گشت مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک زخمی سمیت تین ملزمان گرفتار ہو گئے۔
مومن آباد پولیس نے الفتح قبرستان کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026