LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم ’اپنا گھر اسکیم‘: دو ماہ میں منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ میں 117 فیصد کا ریکارڈ اضافہ اسلام آباد ہائیکورٹ: راول جھیل کنارے نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا 2022ء کا فیصلہ کالعدم ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم سائبر سیکیورٹی معاہدے پر دستخط یونٹی فوڈز کے شیئرز میں مبینہ انسائیڈر ٹریڈنگ، ایس ای سی پی کی تحقیقات میں تیزی امیر جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے کا معاملہ، توہینِ عدالت کی درخواست دائر پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار ملک میں کاروباری اوقات کار میں اضافے کی سفارش صدر زرداری سے لندن میں محسن نقوی کی ملاقات، اہم پیغام پہنچایا وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں صدارتی محل آمد، گارڈ آف آنر پیش ایف سی بلوچستان ٹریننگ سینٹر خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ یوم دفاع و شہداء: پشاور کے تعلیمی اداروں میں پاک فوج کے زیراہتمام تقریبات ایئر ڈیفنس نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنا دیا: اردن

ایران کی طرف روانہ بحری بیڑا وینزویلا والے بیڑے سے بھی زیادہ طاقتور، صدر ٹرمپ

Web Desk

30 January 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کی جانب امریکی جنگی جہازوں کی روانگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بحری بیڑا وینزویلا پر امریکی حملے سے قبل بھیجے گئے بیڑے سے کہیں بڑا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا: ’ہمارا ایک بڑا بحری بیڑا، یا فلوٹیلا، یا جو بھی آپ اسے کہیں، اس وقت ایران کی طرف جا رہا ہے اور یہ وینزویلا کے لیے بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑا ہے۔‘

جب ان سے خطے میں امریکی فوجی موجودگی کے منصوبے کے بارے میں پوچھا گیا تو ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم دیکھیں گے کہ یہ سب کیسے آگے بڑھتا ہے۔ انہیں کہیں نہ کہیں تو رہنا ہی ہے، تو بہتر ہے کہ وہ ایران کے قریب ہی رہیں۔‘

خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اس سے قبل بھی ایران کی جانب ایک بڑا بحری بیڑا بھیجنے کا ذکر کر چکے ہیں۔ اس سے پہلے ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایک بحری بیڑا تیزی سے، بھرپور طاقت، جوش اور واضح مقصد کے ساتھ ایران کی طرف بڑھ رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ یہ بہت بڑا بحری بیڑا وینیزویلا بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑا ہے اور اس کی قیادت عظیم طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن کر رہا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا کی طرح، یہ بیڑا بھی ضرورت پڑنے پر فوری اور مؤثر کارروائی کے لیے اہل ہے۔