دانتوں کو بغیر نقصان پہنچائے سفید کرنیوالا پاؤڈر تیار
Web Desk
28 January 2026
چینی سائنسدانوں نے ایک نیا پاؤڈر تیار کیا ہے جو برقی ٹوتھ برش کی جھنجھناہٹ سے فعال ہو کر دانت سفید کرنے میں مدد دیتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ اس نئی ایجاد کی مدد سے وہ گھر پر محفوظ اور مؤثر طریقے سے دانت سفید کرنے کے نئے طریقے وضع کر سکیں گے، جو دانتوں کی صحت کا بھی خیال رکھیں گے۔
ماہرین کے مطابق دانتوں پر داغ کی عمومی وجوہات میں جینیاتی عوامل شامل ہیں، جبکہ کافی، ٹماٹر اور دیگر غذاؤں کے استعمال کے ساتھ باقاعدہ برش کرنے کے باوجود بھی دانتوں پر داغ پیدا ہو سکتے ہیں۔
اس سے قبل دانت سفید کرنے کے لیے کیمیکل سے بنے وائٹنرز جیسے پیروکسائیڈ والے بلیچنگ جیل اور ماؤتھ واش استعمال کیے جاتے تھے، لیکن یہ ری ایکٹیو آکسیجن اسپیشیز (ROS) پیدا کرتے ہیں جو نہ صرف داغ کے مالیکیولز کو ہٹاتے ہیں بلکہ دانت کے انامل کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔
چینی سائنسدانوں کے تیار کردہ اس نئے پاؤڈر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ برقی ٹوتھ برش کی جھنجھناہٹ سے فعال ہو کر داغ کو ہٹانے کے ساتھ دانت کی حفاظت بھی کرتا ہے، اور دانتوں کے سفید ہونے کا عمل زیادہ محفوظ اور قدرتی طریقے سے انجام پاتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم
23 August 2026
چین: ہارٹ فیلیئر کے مریضوں کے لیے نیا علاج امید کی کرن
23 August 2026
لاہور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی سے لاکھوں روپے کی ادویات چوری پکڑی گئی
22 August 2026
پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم
22 August 2026
سندھ میں 80 فیصد آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے: مصطفیٰ کمال
22 August 2026
گردوں کی خرابی کی 7 اہم علامات، انہیں نظرانداز نہ کریں
21 August 2026
کراچی میں ریبیز سے 11 سالہ بچہ جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی
21 August 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا
21 August 2026