LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پولیس اور عدالتی نظام ناقص ، پورے سسٹم کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان سندھ طاس معاہدے کی پاسداری علاقائی امن و استحکام کیلئے ضروری ہے: اسحاق ڈار ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، رائفل تھامے تصویر کیساتھ ’نو مور نائس گائے‘ کا پیغام امریکا ایران تنازع کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارت کاری ہے: چین آبنائے ہرمز سے کسی جہاز کو بغیر اجازت گزرنے کی اجازت نہیں: ایران امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ دباؤ سے سفارتکاری بحال نہیں ہوسکتی: عباس عراقچی ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

سونے کی قیمت میں پہلی بار 21 ہزار 100 روپے کا اضافہ

Web Desk

28 January 2026

ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت میں 21 ہزار 100 روپے کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

24 قیراط فی تولہ سونا بڑھ کر پہلی بار 5 لاکھ 51 ہزار 662 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 18 ہزار 90 روپے اضافے کے بعد پہلی بار 4 لاکھ 72 ہزار 961 روپے کی ریکارڈ سطح تک جا پہنچی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ چاندی 271 روپے بڑھ کر پہلی بار 11 ہزار 911 روپے کی بلند ترین سطح پر فروخت ہونے لگی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں نے نئی تاریخ رقم کی، انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 211 ڈالر کے بڑے اضافے کے بعد پہلی بار 5 ہزار 293 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا جبکہ فی اونس چاندی کی قیمت 2 ڈالر 71 سینٹس اضافے سے بڑھ کر پہلی بار 114 ڈالر 36 سینٹس تک جا پہنچی۔