ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 6 مرحلہ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
Web Desk
27 January 2026
- آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر 6 مرحلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے 111 رنز کا ہدف 17.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، سمیر منہاس 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ عثمان خان نے 15، حمزہ ظہور نے 8 اور فرحان یوسف نے 11 رنز بنائے۔
قبل ازیں ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم 28.3 اوورز میں 110 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ہوگو بوگی نے 39، میسن کلارک 17، ٹوم جانز 15 اور کلوم سیمسن نے 10 رنز کی اننگز کھیلی، 3 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے جبکہ دو کھلاڑی بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 4، علی رضا 3 جبکہ محمد صیام اور مومن قمر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026