بھارت میں امریکی قونصل خانوں میں H-1B ویزا انٹرویوز 2027 تک ملتوی، ہزاروں پروفیشنلز پھنس گئے
Web Desk
26 January 2026
بھارت میں امریکی قونصل خانوں کی جانب سے H-1B ویزا انٹرویوز کی تاریخیں 2027 تک منتقل کیے جانے سے ہزاروں بھارتی پروفیشنلز شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ آئی ٹی ماہرین، ڈاکٹرز، اساتذہ اور دیگر ہنرمند افراد جو مختصر مدت کے لیے وطن واپس جانا چاہتے تھے، اب برسوں تک امریکا واپس نہ جا سکنے کے خدشے سے دوچار ہیں۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق 25 جنوری 2026 تک نئی دہلی، ممبئی، چنئی، حیدرآباد اور کولکتہ میں واقع تمام امریکی قونصل خانوں میں H-1B ویزا اسٹیمپنگ کے باقاعدہ اپائنٹمنٹس اپریل اور مئی 2027 سے قبل دستیاب نہیں۔ یہ بحران دسمبر 2025 میں اس وقت سنگین ہوا جب متعدد اپائنٹمنٹس منسوخ کر کے پہلے مارچ 2026 اور بعد ازاں اکتوبر 2026 تک منتقل کی گئیں، جنہیں حالیہ دنوں میں مزید آگے بڑھا دیا گیا۔
قونصلر حکام اس تاخیر کی وجہ واشنگٹن میں پالیسی تبدیلیوں کو قرار دے رہے ہیں، جن میں تمام روزگار پر مبنی ویزوں کے لیے سوشل میڈیا اسکریننگ کا نفاذ اور بھارتی شہریوں کے لیے تھرڈ کنٹری ویزا اسٹیمپنگ کی سہولت کا خاتمہ شامل ہے۔
ایچ ون بی ویزا رکھنے والے افراد اگر امریکا سے باہر ہوں تو نئے اسٹیمپ کے بغیر واپسی ممکن نہیں، جس کے باعث ہزاروں افراد بھارت میں پھنس چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس صورتحال سے امریکی کمپنیوں کے منصوبے متاثر ہو رہے ہیں اور بعض ادارے اہم کام کینیڈا یا میکسیکو منتقل کرنے پر مجبور ہیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم ’اپنا گھر اسکیم‘: دو ماہ میں منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ میں 117 فیصد کا ریکارڈ اضافہ
2 September 2026
سی آئی اے چیف سے صدر پوتن کی ملاقات سے انکار کی خبریں بے بنیاد ہیں: کریملن
2 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: راول جھیل کنارے نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا 2022ء کا فیصلہ کالعدم
2 September 2026
ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم سائبر سیکیورٹی معاہدے پر دستخط
2 September 2026
یونٹی فوڈز کے شیئرز میں مبینہ انسائیڈر ٹریڈنگ، ایس ای سی پی کی تحقیقات میں تیزی
2 September 2026
امیر جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان
2 September 2026
بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ
2 September 2026
پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع
2 September 2026