امریکی کوہ پیما نے 101 منزلہ عمارت بغیر حفاظتی آلات سر کرلی
Web Desk
26 January 2026
امریکی کوہ پیما الیکس ہونولڈ نے ایک اور حیران کن کارنامہ انجام دیتے ہوئے بغیر کسی رسی، ہارنس یا حفاظتی آلات کے تائیوان کی مشہور فلک بوس عمارت تائپے 101 کو کامیابی سے سر کر لیا۔
تائپے 101 کا نام اس کی 101 منزلوں کی وجہ سے رکھا گیا ہے، یہ عمارت 508 میٹر (1667 فٹ) بلند ہے اور اسٹیل، شیشے اور کنکریٹ سے تعمیر کی گئی ہے، جبکہ اس کا ڈیزائن بانس کی لکڑی سے مشابہ رکھا گیا ہے۔
الیکس ہونولڈ اس سے قبل بھی دنیا بھر میں اپنی جان جوکھوں میں ڈالنے والی مہمات کے باعث شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ وہ بغیر کسی حفاظتی سامان کے امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے یوسمائٹ نیشنل پارک میں واقع 915 میٹر بلند گرینائٹ چٹان ایل کیپیٹن کو سر کرنے والے پہلے شخص تھے۔
یہ مہم اصل میں ہفتے کے روز انجام دی جانی تھی تاہم خراب اور نم موسم کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیا۔ بعد ازاں یہ مہم تائیوان کے دارالحکومت میں نیٹ فلکس پر براہِ راست نشر کی گئی۔
نیٹ فلکس انتظامیہ کے مطابق کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال کی صورت میں نشریات میں تاخیر رکھی گئی تھی، جبکہ واقعے کی صورت میں لائیو نشریات بند کرنے کا فیصلہ پہلے سے طے تھا۔
متعلقہ عنوانات
کھانسی میں مبتلا خاتون کے گلے میں نوز رنگ کی موجودگی کا انکشاف
5 May 2026
جنوبی افریقہ: مگرمچھ کے پیٹ سے انسانی باقیات برآمد
5 May 2026
امریکا: بیٹے کی سالگرہ نے باپ کو لاکھوں ڈالر جتوا دیے
4 May 2026
سڑکوں پر پھرنے والا فرار زیبرا حقیقت میں گدھا نکلا
4 May 2026
آسٹریلیا میں چوہوں کا فصلوں پر حملہ، خوراک کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ
2 May 2026
وہ انوکھا ٹریفک سگنل جہاں سال میں صرف ایک بار سبز لائٹ روشن ہوتی ہے
1 May 2026
ری سائیکلنگ سینٹر کے باہر لگایا گیا سپیڈ لمٹ سائن توجہ کا مرکز
1 May 2026
چینی فوڈ بلاگر نے شیشے جیسا نیم شفاف فرائیڈ چکن تیار کرلیا
30 April 2026