LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپیکر پنجاب اسمبلی سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ دوران پرواز کپتان پر حملہ کرنے والا شریک پائلٹ انتہا پسند تھا: امریکی اخبارکا دعویٰ محسن رضائی نے ٹرمپ کے ایران کیخلاف جنگ میں فتح کے دعوؤں کو مسترد کر دیا پاسداران انقلاب کا چابہار بندرگاہ کے قریب مبینہ دہشت گرد سیل تباہ کرنے کا دعویٰ حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں جی سیون ممالک نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کیلئے اتفاق کر لیا: فرانسیسی صدر برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، 2 پاؤنڈ فی لٹر تک پہنچ گئی

ڈاکٹر بننے کےلیے اپنا پاؤں خود کٹوانے والا ایڈمیشن اور گرل فرینڈ سے ہاتھ دھو بیٹھا

Web Desk

26 January 2026

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک نوجوان نے ایم بی بی ایس میں داخلہ حاصل کرنے کے لیے مبینہ طور پر اپنا پاؤں کٹوا دیا۔

پولیس کے مطابق 20 سالہ سورج بھاسکر دو مرتبہ میڈیکل کالج میں داخلے کے لیے ہونے والے نیٹ (NEET) امتحان میں ناکامی کے بعد شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ اسی دباؤ کے عالم میں اس نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنا پاؤں کٹوانے کا فیصلہ کیا۔

تحقیقات کے دوران سورج بھاسکر کے بیانات میں تضادات سامنے آئے، جس پر پولیس نے اس کا موبائل فون قبضے میں لے کر ڈیٹا چیک کیا۔ تفتیش کے دوران ایک خاتون سے بھی پوچھ گچھ کی گئی جن کا نمبر مشکوک رابطوں میں سامنے آیا تھا، جس سے معاملے میں مزید شکوک پیدا ہوگئے۔

بعد ازاں پولیس کو سورج کی ایک ڈائری بھی ملی جس میں اس نے لکھ رکھا تھا کہ ’’میں 2026 میں ایم بی بی ایس ڈاکٹر بنوں گا۔‘‘ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تحریر اس کے ذہنی دباؤ اور شدید خواہش کی عکاسی کرتی ہے۔

افسوسناک طور پر اس خطرناک عمل کے باوجود سورج کو ایم بی بی ایس میں داخلہ نہ مل سکا اور وہ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ایک پاؤں سے بھی محروم ہو گیا۔