LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان، چین کے دل ایک دوسرے سے جڑے اور ایک ساتھ دھڑکتے ہیں: وزیراعظم ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع 18 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت، سندھ بہت پیچھے رہ گیا: حافظ نعیم الرحمان آبنائے ہرمز میں 4 تجارتی جہازوں پر حملے، عالمی توانائی بحران کا خدشہ ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پارلیمانی امور پر مشاورت، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی پاکستان ایس سی او سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی کیلئے پرعزم ہے: اسحاق ڈار ماسکو میں عالمی مذہبی کانفرنس، پاکستان سمیت 40 ممالک کے وفود کی شرکت آئی پی پیز نے ملک کی کمر توڑ دی، سسٹم کو بدل کر ضلعی معیشت پر جانا ہوگا، ایس ایم تنویر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کی سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات، الوداعی دورہ دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ

نیویارک کے بینک میں ہرن کی توڑ پھوڑ: ویڈیو وائرل

Web Desk

24 January 2026

نیویارک: امریکی ریاست نیو یارک کے سفولک کاؤنٹی میں 18 جنوری کو ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جب ایک سفید دم والا ہرن ریج بینک کی شیشے کی کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہو گیا۔

باڈی کیم فوٹیج کے مطابق جیسے ہی ہرن بینک میں داخل ہوا، سکیورٹی الارم بجا اور پولیس فوری طور پر پہنچ گئی۔ پولیس کے داخل ہوتے ہی انہیں کسی مشتبہ شخص کے بجائے ایک خوف زدہ ہرن نظر آیا، جو کاؤنٹرز اور میزوں کے درمیان اچھل کود کر رہا تھا۔

سفولک کاؤنٹی پولیس نے رسی کی مدد سے ہرن کو قابو میں کیا، اسے پرسکون کیا اور بغیر کسی نقصان کے دوبارہ اس کے قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی شہری یا اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

نیو یارک ڈیپارٹمنٹ آف انوائرمنٹل کنزرویشن کے مطابق ہر سال ریاست میں تقریباً 70 ہزار واقعات میں گاڑیاں ہرنوں سے ٹکراتی ہیں، اور ہر حادثے میں اوسط نقصان 4 ہزار ڈالر سے زائد ہوتا ہے۔ ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ جنگلات کی کمی اور شہری تعمیرات میں اضافے کے باعث جنگلی جانور محفوظ پناہ گاہ اور خوراک کی تلاش میں شہری علاقوں کا رخ کر رہے ہیں۔