LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان، چین کے دل ایک دوسرے سے جڑے اور ایک ساتھ دھڑکتے ہیں: وزیراعظم ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع 18 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت، سندھ بہت پیچھے رہ گیا: حافظ نعیم الرحمان آبنائے ہرمز میں 4 تجارتی جہازوں پر حملے، عالمی توانائی بحران کا خدشہ ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پارلیمانی امور پر مشاورت، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی پاکستان ایس سی او سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی کیلئے پرعزم ہے: اسحاق ڈار ماسکو میں عالمی مذہبی کانفرنس، پاکستان سمیت 40 ممالک کے وفود کی شرکت آئی پی پیز نے ملک کی کمر توڑ دی، سسٹم کو بدل کر ضلعی معیشت پر جانا ہوگا، ایس ایم تنویر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کی سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات، الوداعی دورہ دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ

ذہین گائے نے اوزاروں کا استعمال کرکے سائنسدانوں کو حیران کردیا

Web Desk

22 January 2026

آسٹریا کی ایک گائے ’’ویرونیکا‘‘ نے دنیا بھر میں توجہ حاصل کر لی ہے، جسے انسانی تاریخ میں پہلی ایسی گائے قرار دیا جا رہا ہے جو باقاعدہ طور پر اوزار استعمال کرتی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ویرونیکا کو لکڑی، جھاڑو اور ریک جیسے اوزار اپنے جسم کو کھجانے کے لیے استعمال کرتے دیکھا گیا، جس کے بعد ماہرین نے مویشیوں کی ذہانت پر ازسرنو غور شروع کر دیا ہے۔

ویانا کی یونیورسٹی آف ویٹرنری میڈیسن کے محققین کی جانب سے سائنسی جریدے کرنٹ بایولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ویرونیکا کا یہ عمل باقاعدہ ’’ٹول یوز‘‘ کی واضح مثال ہے، جو اب تک مویشیوں میں ریکارڈ نہیں کی گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق تقریباً 10 ہزار سال سے انسان کے ساتھ رہنے والے مویشیوں میں اس سطح کی ذہانت پہلی بار سامنے آئی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ ویرونیکا ضرورت کے مطابق جھاڑو کے مختلف حصے استعمال کرتی ہے، جسے ’’ملٹی پرپز ٹول یوز‘‘ کہا جاتا ہے، جو غیر بندر نما جانوروں میں نہایت نایاب ہے۔

سائنسدانوں نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ اگر اوزار غلط زاویے پر ہو تو ویرونیکا پہلے زبان سے اسے درست کرتی اور پھر دانتوں کی مدد سے استعمال کرتی ہے۔ سات مختلف تجرباتی سیشنز میں اسے 76 مرتبہ اوزار استعمال کرتے دیکھا گیا۔

ویرونیکا کے مالک، کیرنتھیا سے تعلق رکھنے والے نامیاتی کسان بیکر وٹگر ویگیلے کے مطابق یہ عادت وقت کے ساتھ پروان چڑھی۔ ان کا کہنا ہے کہ گائے نے پہلے لکڑی کے ٹکڑوں سے کھیلنا شروع کیا اور پھر آہستہ آہستہ انہیں جسم کھجانے کے لیے استعمال کرنا سیکھ لیا، جو اس کی غیر معمولی ذہانت کا ثبوت ہے۔