نوواک جوکووچ نے تاریخ رقم کردی، لورینزو موسیتی کو شکست دے کر 101واں اے ٹی پی ٹائٹل جیت لیا
Web Desk
9 November 2025
ایتھنز: سربیا کے عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے یونان میں ہیلینک چیمپیئن شپ کے فائنل میں اٹلی کے لورینزو موسیتی کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹینس میں ایک اور تاریخ رقم کر دی۔ 38 سالہ جوکووچ نے اس کامیابی کے ساتھ اے ٹی پی ٹور کے معمر ترین چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا اور اپنا 101 واں ٹائٹل اپنے نام کیا۔
یونان کے شہر ایتھنز میں کھیلے گئے فائنل میں جوکووچ نے سخت مقابلے کے بعد اطالوی حریف کو 4-6، 6-3 اور 7-5 سے شکست دی۔ یہ مقابلہ تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہا، جس میں پہلی بار جوکووچ نے موسیتی کے خلاف ہارڈ کورٹ پر ایک سیٹ گنوایا، تاہم انہوں نے زبردست واپسی کرتے ہوئے اگلے دونوں سیٹس جیت کر میدان مار لیا۔
میچ کے دوران جوکووچ کا ایک شاندار کراس کورٹ ڈراپ شاٹ، جس میں انہوں نے نیٹ کے قریب مکمل اسپلٹس کیے، تماشائیوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں جوکووچ کو اس وقت دباؤ کا سامنا کرنا پڑا جب وہ 5-4 پر ٹائٹل کے لیے سرو کرتے ہوئے اپنی سروس کھو بیٹھے، مگر انہوں نے ہمت نہ ہاری اور بھرپور واپسی کرتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔
اس فتح کے ساتھ جوکووچ نے راجر فیڈرر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہارڈ کورٹ پر اپنا 72 واں ٹائٹل بھی مکمل کیا۔ جیت کے بعد وہ کافی تھکے ہوئے دکھائی دیے، تاہم 23 سالہ موسیتی کو گلے لگا کر خوشی کے عالم میں اپنا ٹی شرٹ پھاڑ کر جیت کا جشن منایا۔
میچ کے بعد جوکووچ نے کہا کہ “یہ ایک ناقابلِ یقین مقابلہ تھا، تقریباً تین گھنٹے جسمانی طور پر بہت سخت اور تھکا دینے والا میچ تھا، لورینزو نے واقعی شاندار کھیل پیش کیا۔ یہ جیت کسی کے بھی حق میں جا سکتی تھی لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں کامیاب ہوا۔”
اے ٹی پی ٹور کے اعداد و شمار کے مطابق جوکووچ اب راجر فیڈرر سے صرف دو ٹائٹلز پیچھے ہیں جبکہ مجموعی طور پر جمی کونرز 109 ٹائٹلز کے ساتھ بدستور سرفہرست ہیں۔
دوسری جانب لورینزو موسیتی نے کہا کہ “جب بھی میں نوواک کے ساتھ کورٹ میں اترتا ہوں، یہ میرے لیے ایک نیا سبق ہوتا ہے۔”
متعلقہ عنوانات
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
9 October 2026
خیبرپختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹس کی نیلامی سے ریکارڈ آمدن
9 October 2026
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
8 October 2026