خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
Web Desk
11 October 2026
وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی کے باضابطہ نفاذ کے بعد صوبائی امور کی انجام دہی کا نیا فریم ورک طے کرتے ہوئے ‘وفاقی حکمنامہ نمبر 1/2026’ جاری کر دیا ہے۔ 11 اکتوبر 2026 کو جاری صدارتی اعلان کے تحت گورنر خیبر پختونخوا وفاقی حکومت کے نمائندے کی حیثیت سے صوبے کے تمام انتظامی امور سنبھالیں گے اور ان کی معاونت کے لیے 11 رکنی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی گئی ہے۔ کونسل میں طارق محمود پاشا، ڈاکٹر سید عامر عبداللہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر، ثمر ہارون بلور، ڈاکٹر سرفراز علی شاہ، عامر جاوید، ڈاکٹر ایم ارشاد، کفایت اللہ، مولانا محمد طیب قریشی، عثمان سیف اللہ خان اور آصف رفیق کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ثنا اللہ ایڈووکیٹ کو خیبر پختونخوا کا نیا ایڈووکیٹ جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ حکمنامے میں واضح کیا گیا ہے کہ صوبائی امور خیبر پختونخوا گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985 کے مطابق چلائے جائیں گے اور یہ حکمنامہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
11 October 2026
وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم
11 October 2026
پختونخوا میں ایمرجنسی: اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
11 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب؛ مولانا فضل الرحمان میڈیا بریفنگ دیں گے
11 October 2026
کے پی میں بڑا بیوروکریٹک الٹ پھیر: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 اعلیٰ افسران کے صوبے سے تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت
11 October 2026
قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا
11 October 2026
ایمرجنسی کے بعد پہلا نوٹیفکیشن، فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات
11 October 2026