LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم پختونخوا میں ایمرجنسی: اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب؛ مولانا فضل الرحمان میڈیا بریفنگ دیں گے کے پی میں بڑا بیوروکریٹک الٹ پھیر: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 اعلیٰ افسران کے صوبے سے تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا ایمرجنسی کے بعد پہلا نوٹیفکیشن، فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات ایمرجنسی قابل مذمت، فیصلے کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے: بیرسٹر گوہر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ، صدرِ مملکت نے منظوری دے دی آئی ایم ایف معاہدہ اور معاشی استحکام بڑی کامیابی؛ سعودی عرب کے خلاف جارحیت کا کوئی جواز نہیں: وزیراعظم شہباز شریف سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم

پختونخوا میں ایمرجنسی: اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ

Web Desk

11 October 2026

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے باضابطہ نفاذ کے فوری بعد اڈیالہ جیل اور اس کے گردونواح میں سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے اطراف 6 کلومیٹر کے علاقے میں اضافی پولیس اہلکار اور کسی بھی نوعیت کے احتجاج یا بدامنی سے نمٹنے کے لیے اینٹی رائٹ فورس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ انتظامیہ نے اڈیالہ روڈ پر 8 نئے سیکیورٹی ناکے قائم کر دیے ہیں جہاں سے گزرنے والی تمام گاڑیوں کی سخت تلاشی اور شہریوں کے شناختی کارڈ کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے مقامی رہائشیوں اور مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی زحمت سے بچنے کے لیے اپنے شناختی کارڈ لازمی ساتھ رکھیں۔ واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے علاقے میں پہلے ہی 8 نومبر تک دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوانات