وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم
Web Desk
11 October 2026
وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد حساس اور متاثرہ 12 نامزد اضلاع (ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکی مروت، بنوں، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، اورکزئی، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر) میں امن و امان، شہریوں کے تحفظ، بہتر طرزِ حکمرانی اور ترقیاتی کاموں کی بلا تعطل انجام دہی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ‘ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ’ (ADS) کے فوری قیام کا احکامات جاری کر دیے ہیں۔ وفاقی حکمنامے کے مطابق سیکرٹریٹ ‘ایریا ریپریزنٹیٹو و ڈیویلپمنٹ کونسل’ کی نگرانی میں کام کرے گا، جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا (نامزد اضلاع) اس سیکرٹریٹ کے سربراہ اور ان اضلاع کے بااختیار ایڈمنسٹریٹر ہوں گے۔ ایڈمنسٹریٹر کو ان اضلاع میں تمام انتظامی، سول، پولیس اور امن و امان سے متعلق وسیع اختیارات سپرد کیے گئے ہیں، جن کے تحت وہ فنڈز کی منتقلی، اداروں کی تنظیمِ نو، اور مسلح افواج و وفاقی اداروں کے ساتھ رابطہ کاری کے مجاز ہوں گے۔ ان کے تمام احکامات کو صوبائی حکومت کے فیصلوں کے مساوی قانونی حیثیت حاصل ہوگی اور یہ حکمنامہ فوری طور پر نافذ العمل کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026