LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی خصوصی نمائندے سٹیو وٹکاف اور جیرڈ کشنر کی آج یوکرینی حکام سے ملاقات طے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 اہلکار زخمی حوثیوں کے حملے، متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کی سعودیہ کیلئے پروازیں معطل یورپی یونین کا بحیرہ احمر میں جہازوں کی حفاظت کیلئے بحری مشن مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ امریکا کا وینزویلا کے معزول صدر نکولس اور انکی اہلیہ پر امریکی شہریوں پر تشدد کی سازش کا الزام فرانس میں تعلیمی نظام کی ناقص صورتحال کیخلاف طلبہ کا ملک گیر احتجاج تیسرے ہفتے داخل ادب کا نوبیل انعام شاعرہ اور مضمون نگار این کارسن کے نام یوکرین کے روس میں 20 سے زائد علاقوں پر ڈرون حملے، 399 ڈرون تباہ روس کا مغربی یورپ کے ساتھ مسلح تنازع شروع کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، ماریہ زخارووا یورپی یونین کا روس کیخلاف 22واں پابندی پیکیج، 1500 سے زائد افراد اور کمپنیاں نشانے پر امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، 17 بحری جہاز بھی فہرست میں شامل یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک آبنائے ہرمز میں غیر علاقائی طاقتوں کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے، پاسداران انقلاب ایران میں مہنگائی اور افراطِ زر سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، وزیر خزانہ ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

Web Desk

8 October 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے چیئرمین محسن نقوی نے سری لنکا کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے باقاعدہ آغاز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں اسلام آباد کے ایک مقامي ہوٹل میں پرتعیش عشائیہ دیا، جس میں قومی اسکواد کے کھلاڑیوں، ن نئے مقرر کردہ کپتان صاحبزادہ فرحان اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سمیت ٹیم انتظامیہ نے شرکت کی۔ چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور سری لنکا کے خلاف سیریز میں بہترین اور جارحانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20 معرکہ آج 9 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا میچ 11 اکتوبر اور تیسرا 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہی منعقد ہوگا۔ نئے کپتان صاحبزادہ فرحان کی قیادت میں 15 رکنی قومی اسکواڈ میں تجربہ کار کھلاڑیوں فخر زمان، صائم ایوب، نسیم شاہ اور شاداب خان کے ساتھ ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ سری لنکا کی قیادت کوشل مینڈس کریں گے۔