خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان
Web Desk
11 October 2026
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف بھرپور سیاسی حکمت عملی مرتب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے انہیں فون پر صوبائی حکومت کے عدم تعاون کا جواز بنا کر ایمرجنسی سے آگاہ کیا تھا، تاہم انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر یہی فارمولا ہے تو پھر ایمرجنسی وفاق یا بلوچستان میں کیوں نافذ نہیں کی جاتی۔ مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پی ٹی آئی قیادت (سہیل آفریدی، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر) اور وزیراعظم کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، علاج اور لانگ مارچ کے خاتمے پر اتفاق رائے پیدا کرایا تھا، لیکن حکومت اپنے وعدوں سے مکر گئی۔ انہوں نے انسدادِ دہشت گردی کی حکومتی پالیسی اور سابقہ ملٹری آپریشنز کے نتائج پر شدید تنقید کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو بھی ہدفِ تنقید بنایا اور کہا کہ جمہوریت کے دعویداروں نے آئین کو دفن کر کے تیسری بار گورنر راج مسلط کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026