LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم پختونخوا میں ایمرجنسی: اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب؛ مولانا فضل الرحمان میڈیا بریفنگ دیں گے کے پی میں بڑا بیوروکریٹک الٹ پھیر: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 اعلیٰ افسران کے صوبے سے تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا ایمرجنسی کے بعد پہلا نوٹیفکیشن، فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات

آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری

Web Desk

11 October 2026

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 232(1) اور 234(1) کے تحت خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کا باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن اور صدارتی فرمان جاری کر دیا ہے، جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔ صدارتی فرمان میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی کے واقعات، پرتشدد کارروائیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث صوبائی حکومت امن و امان برقرار رکھنے اور لاقانونیت کے خطرات سے نمٹنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی تھی، اور گورنر خیبر پختونخوا کی رپورٹ میں بھی آئینی نظام کی خرابی کی واضح نشاندہی کی گئی تھی۔ اس سنگین صورتحال کو پاکستان کی مجموعی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے نئے احکامات کے تحت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، صوبائی وزراء، مشیران، معاونینِ خصوصی اور ایڈووکیٹ جنرل فوری طور پر اپنے عہدوں سے سبکدوش ہو گئے ہیں،جبکہ صوبائی اسمبلی کے تمام اختیارات پارلیمان یا اس کے مجاز ادارے کے ذریعے استعمال کیے جائیں گے اور گورنر صوبائی امور کو چلانے کے لیے اقدامات کریں گے۔