آسمان پر 6 سیاروں کا بہترین نظارہ کرنا پسند کریں گے؟
Web Desk
21 January 2026
سیاروں کو دیکھنے کے شوقین افراد کے لیے ایک نایاب اور منفرد خلائی نظارہ آپ کا منتظر ہے۔ فروری میں 6 سیارے رات کے آسمان پر کچھ دنوں کے لیے ایک ساتھ نظر آئیں گے، جسے علم نجوم میں پلانیٹ پریڈ کہا جاتا ہے۔
اس دوران آپ عطارد، زہرہ، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون کو دیکھ سکیں گے، جبکہ نظام شمسی کا ایک سیارہ مریخ اس انوکھی پریڈ میں شامل نہیں ہوگا۔ شمالی نصف کرے میں فروری کے آخری ہفتے میں یہ پریڈ بہترین طور پر دیکھی جا سکتی ہے، تاہم زیادہ تر سیارے سورج غروب ہونے کے فوری بعد نظر آئیں گے، لہٰذا ٹیلی اسکوپ کا استعمال مفید ہوگا۔
-
عطارد اور زہرہ ایک دوسرے کے قریب ہوں گے اور غروب ہوتے سورج کے قریب چند منٹوں کے لیے نظر آئیں گے۔
-
مشتری اور یورینس کو تلاش کرنا آسان ہوگا کیونکہ وہ دیر تک آسمان پر رہیں گے۔
-
زحل اور نیپچون بھی ایک دوسرے کے قریب ہوں گے اور ٹیلی اسکوپ سے دیکھنا ممکن ہوگا۔
یہ پلانیٹ پریڈ دنیا بھر میں دیکھی جا سکتی ہے، اور آن لائن سروسز کے ذریعے اس کے تاریخ اور وقت کا علم حاصل کیا جا سکتا ہے۔ 2026 میں مجموعی طور پر 3 پلانیٹ پریڈز کا مشاہدہ ممکن ہوگا: فروری میں 6 سیارے، اپریل میں 5 سیارے، اور اگست میں پھر 6 سیارے۔
متعلقہ عنوانات
چین میں خاتون نے چھتری کی مدد سے بلی کی جان بچا لی
1 October 2026
بھارت میں گدھے کے نام پر نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری
1 October 2026
خانیوال میں بیٹھے پاکستانی نوجوان نے امریکی ڈاکخانے کو 126 ملین ڈالر کا چونا لگا دیا
1 October 2026
سویڈن کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے دیگر ممالک سے کچرا خریدنے لگا
30 September 2026
کیلیفورنیا: دو دوستوں نے لیگو ورلڈ میپ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا
30 September 2026
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026