امریکہ میں اڑھائی من سونے کے کموڈ کی نیلامی
Web Desk
9 November 2025
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سونے کے اس کموڈ کی ابتدائی بولی سونے کی موجودہ قیمت سے منسلک ہے جو نیلامی میں بڑھ سکتی ہے۔
اس کموڈ کو اٹلی کے فنکار ماوریزیو کیٹیلن نے 2016 میں بنایا تھا، اسے 2016-2017 میں نیویارک کے گوگن ہائیم میوزیم میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا، اس طرح کا ایک اور فن پارہ 2019 میں برطانیہ کے بلین ہائم پیلس سے چوری ہونے کے بعد دوبارہ خبروں میں آیا، یہ نیلامی اس فن پارے کے واحد بچ جانے والے نسخے پر مشتمل ہے۔
کیٹیلن اپنے فن پاروں کے لیے مشہور ہیں جو اس بات کی جانچ کرتے ہیں کہ فن کیا ہے اور اس کی قیمت کیسے لگائی جاتی ہے، ان کا دیوار پر ٹیپ سے چپکایا ہوا کیلا ’کومیڈین‘ 2024 میں تقریباً 62 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔
نیلامی کمپنی کے نائب چیئرمین ڈیوڈ گالپرن نے کہا کہ اس فن پارے کی نیلامی سونے کے وزن کے برابر قیمت سے شروع ہوگی، یہ فن پارہ 101.2 کلوگرام 18 قیراط سونے پر مشتمل ہے، آج کے اندازے کے مطابق اس کی مالیت تقریباً 10 ملین ڈالر کے قریب ہے۔
ڈیوڈ گالپرن کے مطابق چونکہ سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے اس لیے نیلامی کی رات منگل 18 نومبر کو سونے کی مارکیٹ کے مطابق اس فن پارے کی ابتدائی بولی مقرر کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
تیرہ سالہ بچی راجستھان کے شاہی خاندان کی سربراہ نامزد
27 June 2026
بدین: گدھا منڈی میں گدھوں کی قیمتیں لاکھوں روپے تک پہنچ گئیں
27 June 2026
شادی کے جوڑے میں واٹر سلائیڈ، امریکی میاں بیوی نے سب کو حیران کر دیا
27 June 2026
روس: شاپنگ سینٹر میں اِن ڈور فشنگ تالاب کا منصوبہ
26 June 2026
لیگو پیسز سے بنائی گئی اسپورٹس کار
26 June 2026
کیلے جیسی گاڑی کو ٹریفک پولیس نے روک لیا، سوشل میڈیا پر ہلچل
25 June 2026
روس: پیٹرول کی قلت سے نمٹنے کیلئے ڈرائیور گولیاں استعمال کرنے لگے
25 June 2026
سرکاری ہسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی ملے گی
25 June 2026