بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت
Web Desk
24 October 2026
بھارتی ریاست پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت سنگھ مان کو لاہور میں منعقد ہونے والی ‘عالمی پنجابی کانفرنس’ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے، تاہم انہوں نے شدید خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارتی حکومت انہیں پاکستان کے دورے کی اجازت نہیں دے گی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بھگونت مان نے مشرقی پنجاب کی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان کو بتایا کہ کانفرنس کے منتظمین، خصوصاً معروف پنجابی شاعر بابا بشیر حسین ناظمی نے انہیں لاہور آنے کی دعوت کے ساتھ میزبانی کی پیشکش کی ہے۔ وزیراعلیٰ بھگونت مان نے طنزیہ انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب مودی حکومت انہیں فرانس اور جاپان جیسے ممالک کے سرکاری دوروں کی اجازت نہیں دیتی تو وہ پاکستان جانے کی اجازت کیسے دے سکتی ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں پنجابوں کی ثقافت اور زبان مشترک ہے اور وہ خود بھی اس کانفرنس میں شرکت کے خواہش مند ہیں۔ اجلاس کے دوران مشرقی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار سنگھ سندھواں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ کو اجازت ملی تو وہ بھی ارکانِ اسمبلی کے ہمراہ لاہور جائیں گے، جس پر بھگونت مان نے تجویز دی کہ وہ چاہتے ہیں کہ اسپیکر، حکومتی ارکان اور اپوزیشن سمیت تمام ارکان اسمبلی کرتارپور صاحب جائیں اور حاضری دیں، بشرطیکہ کرتارپور راہداری کھول دی جائے۔
واضح رہے کہ لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس 27 سے 29 نومبر تک منعقد ہوگی۔ اس کانفرنس کا اہتمام پنجابی پرچار آرگنائزیشن، پنجابی لہر اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج، آرٹ اینڈ کلچر (پلاک) کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے، جس میں دنیا کے 9 ممالک سے مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
انٹرنیشنل ماسٹرز ویٹ لفٹنگ، ایل سی ڈبلیو یو کی طالبہ نے دو گولڈ میڈلز جیت لئے
24 October 2026
خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی دورِ حکومت میں 18 ارب روپے کی خوردبرد کا انکشاف
24 October 2026
راولپنڈی: سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری
24 October 2026
وزیرخزانہ نے خام تیل سمیت توانائی کے دیگر ذرائع کی فراہمی کو تسلی بخش قرار دیدیا
24 October 2026
امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج
24 October 2026
سعودیہ پر حوثیوں کے حملے، خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
24 October 2026
خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈز کے اجرا کا طریقہ کار سخت کرنے کا فیصلہ
24 October 2026
بچوں میں ایچ آئی وی پھیلنے پر وفاقی سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ
24 October 2026