LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری

پاک بھارت جنگ کے دوران 11طیارے گرائے گئے، تمام جنگیں رکوانا میرے لیے اعزاز ہے، صدر ٹرمپ

Web Desk

24 October 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان 2025 میں پیش آنے والی ممکنہ شدید جنگ کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران 11 طیارے گرائے گئے تھے اور انہوں نے تجارتی پابندیوں کی دھمکی دے کر دونوں جوہری طاقتوں کو جنگ سے روکا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے دور میں دنیا بھر میں 8 مختلف جنگیں رکوائیں جن میں سے 5 جنگوں کو معاشی ٹیرف کے استعمال سے روکا گیا، لیکن اس کے باوجود انہیں نوبیل امن انعام سے نہیں نوازا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت دونوں کو واضح الفاظ میں خبردار کیا گیا تھا کہ اگر جنگ نہ روکی گئی تو امریکا ان کے ساتھ تمام تر تجارت بند کر دے گا اور بھاری ٹیرف عائد کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان تمام جنگوں کو رکوانے میں اقوام متحدہ نے کوئی مدد نہیں کی اور یہ کامیابیاں ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہیں۔

فلوریڈا کی ریلی میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ اور بین الاقوامی امور پر بھی سخت موقف اختیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے معاملے سے نمٹنے کے بعد کیوبا پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور حتمی معاہدے کی شکل دینے کے لیے مارکو روبیو کو بھیجا جائے گا۔ ایران کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس کے خلاف ایک اور فوجی آپریشن کا امکان موجود ہے اور امریکا چاہیں تو اس جنگ کو فوری ختم کر سکتا ہے، تاہم اصل سوال یہ ہے کہ جنگ کو ابھی روکا جائے یا ایران کو مزید معاشی و عسکری طور پر کمزور ہونے دیا جائے۔

آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وہاں سے تیل کی ترسیل مسلسل جاری ہے اور امریکا اپنی مرضی کے مطابق کام کر رہا ہے، جبکہ آج آبنائے ہرمز سے جنگ سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیل برآمد ہو رہا ہے۔