LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا

پیرس میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 12 سالہ بچی سمیت 5 افراد شدید زخمی

Web Desk

24 October 2026

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے ٹراپ (Trappes) میں فائرنگ کے ایک دلخراش واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 12 سالہ بچی سمیت 5 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس کارروائی کو باقاعدہ ’’دہشت گردانہ اور نسل پرستانہ‘‘ حملہ قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق، حملہ آور نے خودکار ہتھیار سے ایک پیٹرول پمپ، طبی مرکز اور بچوں کے کھیل کے میدان (پلے گراؤنڈ) کو نشانہ بنایا۔ فرانسیسی حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے کے شبے میں 39 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے، جس کی شناخت ‘کیون ٹی’ (Kévin T) کے نام سے ظاہر کی گئی ہے۔

فرانس میں قانونی ضوابط کے تحت فوجداری تحقیقات کے دوران مشتبہ افراد کے مکمل خاندانی نام ظاہر نہیں کیے جاتے سالہا سال سے یہ معمول کا حصہ رہا ہے۔ یہ واقعہ فرانس میں ایک ایسے وقت پر پیش آیا ہے جب ملک بھر میں شدید سیاسی اور سماجی کشیدگی پھیلی ہوئی ہے، جہاں گزشتہ ہفتے کے مظاہروں میں تشدد بھڑک اٹھا تھا اور جاری ہفتے کے اختتام پر مزید ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔