LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم ’اپنا گھر اسکیم‘: دو ماہ میں منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ میں 117 فیصد کا ریکارڈ اضافہ اسلام آباد ہائیکورٹ: راول جھیل کنارے نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا 2022ء کا فیصلہ کالعدم ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم سائبر سیکیورٹی معاہدے پر دستخط یونٹی فوڈز کے شیئرز میں مبینہ انسائیڈر ٹریڈنگ، ایس ای سی پی کی تحقیقات میں تیزی امیر جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے کا معاملہ، توہینِ عدالت کی درخواست دائر پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار ملک میں کاروباری اوقات کار میں اضافے کی سفارش صدر زرداری سے لندن میں محسن نقوی کی ملاقات، اہم پیغام پہنچایا وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں صدارتی محل آمد، گارڈ آف آنر پیش ایف سی بلوچستان ٹریننگ سینٹر خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ یوم دفاع و شہداء: پشاور کے تعلیمی اداروں میں پاک فوج کے زیراہتمام تقریبات ایئر ڈیفنس نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنا دیا: اردن

8جنگیں رکوائیں مگر نوبل امن انعام نہ ملا، اب دنیا کے امن کا ذمہ دار میں نہیں، ٹرمپ

Web Desk

19 January 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ناروے کے وزیر اعظم یونس گاہر اسٹور کو بھیجے گئے پیغام میں کہا ہے کہ نوبل امن انعام نہ ملنے کے بعد وہ خود کو صرف امن تک محدود رکھنے کا پابند محسوس نہیں کرتے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق صدر ٹرمپ نے پیغام میں کہا کہ اگرچہ امن اب بھی ترجیح رہے گا، لیکن وہ اب امریکہ کے لیے بہتر اور مناسب فیصلوں پر توجہ دیں گے۔ انہوں نے اپنی خواہش دہرائی کہ گرین لینڈ پر مکمل اور کلی کنٹرول حاصل کرنا ضروری ہے تاکہ عالمی سطح پر امریکہ کے مفاد محفوظ رہیں۔

صدر ٹرمپ نے ڈنمارک کے گرین لینڈ کے مالکانہ حقوق پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ روس یا چین سے اس کی حفاظت وہ نہیں کر سکتے اور تاریخی طور پر بھی کوئی تحریری دستاویز موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینکڑوں سال پہلے کشتی وہاں پہنچی تھی، لیکن امریکی کشتیاں بھی وہاں پہنچی ہیں، اس لیے امریکہ کا کنٹرول لازمی ہے۔

ناروے کے وزیر اعظم اسٹور نے ایک تحریری بیان میں واضح کیا کہ نوبل امن انعام ناروے کی حکومت نہیں دیتی بلکہ یہ خود مختار نوبل کمیٹی کے اختیار میں ہے۔