چاند پر پہلا ہوٹل 2032ء تک بنانے کا منصوبہ تیار
Web Desk
18 January 2026
سائنسدانوں نے چاند پر پہلا ہوٹل بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، جو چاند کی سیاحت کو حقیقت میں بدلنے کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا۔
امریکا کی کمپنی گیلیکٹک ریسورسز یوٹیلائزیشن (جی آر یو اسپیس) کے مطابق یہ ہوٹل 2032ء تک قائم کر دیا جائے گا، اور سیاحوں کو 5 راتوں کے قیام کے لیے تقریباً 75 لاکھ پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے۔ ابتدائی بکنگ کے لیے ساڑھے 7 لاکھ پاؤنڈ بطور ایڈوانس وصول کیے جا رہے ہیں، اور پہلے مرحلے میں ہوٹل میں صرف 4 مہمان ٹھہر سکیں گے۔
ہوٹل میں جدید سہولیات موجود ہوں گی جن میں آکسیجن پیدا کرنے کا نظام، ہوا اور پانی کی ری سائیکلنگ، درجہ حرارت پر کنٹرول، ہنگامی انخلاء کا سسٹم اور سورج کی شعاعوں سے بچاؤ کے لیے ریڈی ایشن شیلٹر شامل ہیں۔
کمپنی کے بانی اسکائلر چان نے کہا کہ انسانی زندگی میں یہ تجربہ بین السیّاروی مخلوق بننے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہوگا۔ اگر یہ منصوبہ کامیاب رہا تو مستقبل میں اربوں لوگ چاند اور مریخ پر زندگی کا تجربہ کر سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق سب سے بڑا چیلنج خلا میں طویل قیام کے دوران انسانی تحفظ کو یقینی بنانا ہے، جس کے لیے زمین سے کم سے کم سامان لے کر چاند پر زیادہ سے زیادہ رہائشی جگہ بنائی جائے گی۔
منصوبے کے تحت 2029ء میں پہلے آزمائشی مشن میں ہوٹل کا چھوٹا ماڈل بھیجا جائے گا، 2031ء میں ایک بڑا مشن انجام دیا جائے گا اور 2032ء میں حتمی ہوٹل کی تعمیر مکمل ہوگی۔
کمپنی نے متنبہ کیا کہ چاند کی سیاحت کے حتمی ٹکٹ کی قیمت ایک کروڑ ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے۔ یہ منصوبہ ناسا اور دیگر نجی خلائی کمپنیوں کے تعاون سے مکمل کیا جا رہا ہے، جو زمین کے مدار میں قائم خلائی اسٹیشنز کے تجربے کو چاند پر منتقل کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
سویڈن کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے دیگر ممالک سے کچرا خریدنے لگا
30 September 2026
کیلیفورنیا: دو دوستوں نے لیگو ورلڈ میپ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا
30 September 2026
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026