ایران پر حملہ نہ کرنے کا فیصلہ میں نے خود کیا، کسی نے قائل نہیں کیا ، صدر ٹرمپ
Web Desk
16 January 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملہ نہ کرنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں کہا کہ کسی نے انہیں قائل نہیں کیا، بلکہ انہوں نے خود اپنے آپ کو یہ فیصلہ کرنے پر آمادہ کیا۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے پوچھا کہ کیا عرب یا اسرائیلی حکام نے آپ کو ایران پر حملہ نہ کرنے کے لیے قائل کیا؟ اس کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ فیصلہ میں نے خود کیا۔
صدر ٹرمپ نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ایران میں 800 افراد کو پھانسی دی جانی تھی، لیکن یہ عمل نہیں ہوا، جس کا عالمی سطح پر بہت بڑا اثر پڑا۔ اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر انہوں نے ایران کا شکریہ بھی ادا کیا کہ مظاہرین کی سزائیں مؤخر کی گئی ہیں۔
اس سے قبل امریکی اور برطانوی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور خلیجی ممالک کی سفارتی کوششوں کے بعد ٹرمپ نے آخری لمحے میں ایران پر ممکنہ حملہ موخر کیا۔ سعودی عرب، قطر اور عمان نے واشنگٹن سے مذاکرات کرتے ہوئے ایرانی قیادت کو اچھے عمل کا موقع دینے کی تجویز دی۔
متعلقہ عنوانات
کشمیر میں انتخابات کا فیصلہ بیلٹ سے ہونا چاہئے، بلٹ سے نہیں: بلاول بھٹو
30 July 2026
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
30 July 2026
ایران کا اردن میں امریکی ایئربیس پر حملہ، تین ایف 35 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ
30 July 2026
کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
30 July 2026
اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
30 July 2026
4 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ اور عظمیٰ خان اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ جاری
30 July 2026
آزاد کشمیر اسمبلی میں ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن کے قیام کی قرارداد منظور
30 July 2026
پاکستان امریکا اور ایران کو مفاہمتی یادداشت پر واپس لانے کیلئے سرگرم ہے: دفترِ خارجہ
30 July 2026