طاعون سے مرنے والے ہزاروں افراد کی اجتماعی قبر دریافت
Web Desk
16 January 2026
محققین نے جرمنی میں واقع ایک قرونِ وسطیٰ کے گاؤں میں اپنی نوعیت کی پہلی اجتماعی قبر دریافت کر لی ہے، جس میں طاعون (بلیک ڈیتھ) سے مرنے والے ہزاروں افراد کے شواہد سامنے آئے ہیں۔
اس دریافت کو یورپ میں طاعون سے ہونے والی اموات کے حوالے سے مدفن کی پہلی باقاعدہ نشان دہی قرار دیا جا رہا ہے۔ تاریخی ریکارڈز کے مطابق 1346 سے 1353 کے دوران پھیلنے والی بلیک ڈیتھ نے یورپ کی تقریباً نصف آبادی کو ہلاک کر دیا تھا۔
ماہرین کے مطابق 14ویں صدی کے تحریری ریکارڈز میں ایرفرٹ شہر کے باہر بڑے گڑھوں میں ہزاروں لاشیں دفن کیے جانے کا ذکر موجود تھا، تاہم ان مقامات کی اب تک تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔
لیپزگ یونیورسٹی کے جغرافیہ دان مائیکل ہائن کا کہنا ہے کہ نئی تحقیق سے اس بات کے مضبوط شواہد ملے ہیں کہ دریافت ہونے والی قبر انہی تاریخی طاعون مدافن میں سے ایک ہے۔
متعلقہ عنوانات
سویڈن کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے دیگر ممالک سے کچرا خریدنے لگا
30 September 2026
کیلیفورنیا: دو دوستوں نے لیگو ورلڈ میپ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا
30 September 2026
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026