LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مجتبیٰ خامنہ ای کا ایرانیوں کو جلد شادی اور زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو عالمی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرارداد منظور ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے: طلال چودھری نئے صوبوں کیلئے آئینی طریقہ کار پر عمل ضروری ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی ایران کے مطالبات پورے ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے: باقر قالیباف جو پنجاب مجھے ملا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا، کچرے سے توانائی بنائیں گے: مریم نواز نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی درخواستیں نمٹا دی گئیں سیاسی جماعتیں غیر جمہوری قوتوں سے ہاتھ نہ ملانے کا فیصلہ کریں تو پاکستان بچ جائے گا,محمود خان اچکزئی ہم سسٹم کے اندر رہ کر تبدیلی اور عدلیہ میں اصلاحات چاہتے ہیں،بیرسٹر گوہر خان ایران کا جغرافیائی حجم کے باعث زمینی محاصرہ ناممکن ہے: عباس عراقچی ایران اور امریکا میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے: قطری وزیراعظم 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان کی سزا کیخلاف اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست نوجوان پولیس افسران سے بہت توقعات وابستہ، عوام کی امنگوں پر پورا اترنا ہے: محسن نقوی

پاکستان سٹاک ایکسچینج ہفتے کے آخری روز ایک لاکھ 84 ہزار کی حد پار کر گئی

Web Desk

16 January 2026

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز نمایاں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، ہنڈرڈ انڈیکس 3,100 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 84 ہزار پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے، جبکہ حصص بازار میں تیزی کے ساتھ ریکوری کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی، 1,000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 83 ہزار 717 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔ تاہم ٹریڈنگ کے دوران اچانک مندی دیکھنے کو ملی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1,113 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 81 ہزار 456 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 31 ارب 7 کروڑ 28 لاکھ 20 ہزار 173 روپے مالیت کے 28 کروڑ 13 لاکھ 7 ہزار 943 شیئرز کا لین دین ہوا۔