وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو عالمی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرارداد منظور
Web Desk
24 November 2026
پنجاب اسمبلی نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو رائل اسلامک اسٹریٹجک سٹڈیز سینٹر کی جاری کردہ 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔ مسلم لیگ ن کے چیف وہپ رانا محمد ارشد کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے متن کے مطابق یہ اعزاز پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کے عالمی کردار اور ملک کے بڑھتے ہوئے سفارتی اثر و رسوخ کا اعتراف ہے، جس میں مئی 2025 کی پاک بھارت جنگ اور آپریشن بنیان المرصوص کے دوران ملکی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے بھرپور دفاع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی عسکری قیادت، افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور وزیراعظم شہباز شریف کی سیاسی و سفارتی مشاورت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ قرارداد میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور اسلام آباد میں امن مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مشترکہ سفارتی کوششوں سمیت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کو اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے معاشی استحکام، سرمایہ کاری کے فروغ اور قومی سلامتی کے لیے سیاسی و عسکری قیادت کی خدمات کو سراہا گیا۔
متعلقہ عنوانات
مجتبیٰ خامنہ ای کا ایرانیوں کو جلد شادی اور زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ
24 November 2026
اسحاق ڈار کا پاکستان ریلویز کی بحالی اور تنظیمِ نو پر زور
24 November 2026
پنجاب اسمبلی میں ممتاز چانگ کا احتجاج، اپوزیشن میں بیٹھنے کی دھمکی دے دی
24 November 2026
ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف
24 November 2026
آئی جی سندھ کا انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
24 November 2026
بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے
24 November 2026
آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے: طلال چودھری
24 November 2026
نئے صوبوں کیلئے آئینی طریقہ کار پر عمل ضروری ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی
24 November 2026