LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سفارتی حل کیلئے تیار، قومی خود مختاری کا دفاع کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ ایران جنگ: امریکی وزیر جنگ کا مواخذہ کرنیکی قرارداد ایوان میں پیش اقوام متحدہ اجلاس: امریکی صدر کی خلیج تعاون کونسل رکن ممالک سے ملاقاتیں متوقع جنرل اسمبلی اجلاس: امریکا کا فلسطینی صدر اور حکام کو ویزے دینے سے انکار ایران کے جوابی حملے: امریکی فوجی اڈوں، طیاروں، دیگر نقصانات کی تصاویر سامنے آگئیں اماراتی وزیر خارجہ کی امریکی مشیر مسعد بولس سے ملاقات، سٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال صدر ٹرمپ کا امریکا میں شرح سود ایک فیصد یااس سے کم کرنے کا مطالبہ معرکہ حق میں عظیم فتح سے پاکستان کو دنیا میں نئی پہچان ملی: احسن اقبال امریکی فیڈرل ریزرو نے بنیادی شرح سود میں اضافہ کردیا غم انسان کی سوچ، فیصلہ کرنیکی صلاحیت اور یادداشت کو متاثر کرسکتا ہے: کنگ چارلس یورپی یونین کا دیگر ممالک سے ملکر اپنی سکیورٹی کونسل بنانے کا اعلان نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہفتوں بعد بھی ہزاروں افراد لاپتہ، بیشتر لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے سانحہ پمز کی تحقیقاتی رپورٹ مسترد کردی بجلی کمپنیاں حکومتی اجازت سے بھی زائد لوڈشیڈنگ میں ملوث ہیں: اویس لغاری نئے صوبے بننے چاہئیں یہ ہمارا حق ہے: سعد خورشید کانجو

سونے کے بعد چاندی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Web Desk

15 January 2026

عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں 7.5 فیصد اضافے کے بعد قیمت بلند ترین سطح 93 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق چاندی کی قیمتوں میں یہ تیزی 2025 کے آغاز سے دیکھنے میں آ رہی ہے، اور گزشتہ 13 ماہ کے دوران چاندی کی قیمت میں 210 فیصد سے زائد اضافہ ہو چکا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بھی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 4638 ڈالر کا ہو گیا ہے۔ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 86 ہزار 162 روپے کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی طرح ملک میں چاندی کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جہاں گزشتہ روز فی تولہ چاندی 9 ہزار 575 روپے میں فروخت ہوئی۔