LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پارلیمانی امور پر مشاورت، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی پاکستان ایس سی او سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی کیلئے پرعزم ہے: اسحاق ڈار ماسکو میں عالمی مذہبی کانفرنس، پاکستان سمیت 40 ممالک کے وفود کی شرکت آئی پی پیز نے ملک کی کمر توڑ دی، سسٹم کو بدل کر ضلعی معیشت پر جانا ہوگا، ایس ایم تنویر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے وکلا کی فہرست جیل حکام کے حوالے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کی سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات، الوداعی دورہ دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان

بھارت میں سیریل کلر ہاتھی سامنے آ گیا، علاقے میں الرٹ جاری

Web Desk

13 January 2026

مشرقی بھارت کی ریاست جھاڑ کھنڈ میں ایک بپھرے ہوئے ہاتھی کے حملوں کے نتیجے میں جنوری کے پہلے 9 دنوں میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دو دن ایسے بھی گزرے جن میں یہ ہاتھی 13 افراد کو ایک ساتھ ہلاک کر چکا تھا۔

حکام کے مطابق یہ تنہا نر ہاتھی اپنے جھنڈ سے بچھڑ چکا ہے اور جنگلات سے متصل دیہات میں رات کے وقت حملے کر رہا ہے، جس کی وجہ سے مقامی آبادی شدید خوفزدہ ہے۔

جھاڑ کھنڈ اور ہمسایہ ریاستوں سے تعلق رکھنے والی خصوصی وائلڈ لائف ٹیمیں اسے پکڑنے یا بے ہوش کرنے کے لیے مشترکہ سرچ آپریشن کر رہی ہیں، مگر ہاتھی ریاستی سرحدیں عبور کر کے گھنے جنگلات میں غائب ہو جاتا ہے۔

تازہ ہلاکتیں 12 جنوری کو رپورٹ ہوئیں، جس میں 2 افراد ہلاک ہوئے اور ہاتھی ہمسایہ ریاست اوڈیشہ میں داخل ہو گیا۔ جنگلاتی حکام نے صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے اور ہنگامی ردعمل کے لیے خصوصی ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاتھی ممکنہ طور پر مست ہے، جو نر ہاتھیوں میں ہارمونز کی ایک قدرتی کیفیت ہے اور اس دوران وہ شدید جارحانہ رویہ اختیار کر لیتے ہیں۔