آسٹریلوی ویمن کپتان ایلیسا ہیلی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
Web Desk
13 January 2026
آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ہیلی بھارت کے خلاف آنے والی سیریز کے بعد تمام فارمیٹس سے ریٹائر ہوں گی۔
35 سالہ ہیلی نے 2010 میں اپنا انٹرنیشنل کیریئر شروع کیا، اور اب تک 295 میچز میں 7 ہزار سے زائد رنز بنا چکی ہیں اور وکٹ کیپر کے طور پر 275 آؤٹ کیے ہیں۔ وہ 2023 سے فل ٹائم کپتان ہیں اور 8 آئی سی سی ورلڈ کپ ٹائٹلز کا حصہ رہیں۔
ہیلی نے کہا کہ میں ابھی بھی آسٹریلیا کے لیے کھیلنے کا جذبہ رکھتی ہوں، لیکن مقابلے کا پہلو شاید کھو دیا ہے، اس لیے یہ ریٹائرمنٹ کا مناسب وقت ہے۔ وہ بھارت کے خلاف آخری مرتبہ ون ڈے اور ٹیسٹ کھیلیں گی، جبکہ ٹی 20 ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گی۔
متعلقہ عنوانات
پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
15 October 2026
پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
14 October 2026
فرنچائزز کا مقامی کرکٹرز پر اعتماد، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں محمد وسیم بدستور مہنگے ترین کھلاڑی
14 October 2026
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026