وزیر خزانہ کی سربراہ آئی ایم ایف سے ملاقات، معاشی اصلاحات کا تسلسل برقرار رکھنے پر زور
Web Desk
15 October 2026
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان میں معاشی صورتحال میں بہتری، استحکام اور اقتصادی جائزے کی تکمیل کے بعد اسٹاف لیول معاہدے (Staff-Level Agreement) کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
بینکاک میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملکی معیشت کی تازہ ترین صورتحال، اصلاحاتی اقدامات اور معاشی اہداف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِ خزانہ نے آئی ایم ایف حکام کو مقررہ اہداف کی طرف پیش رفت سے آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران آئی ایم ایف کی سربراہ نے پائیدار معاشی ترقی کے لیے قرض پروگرام کی شرائط پر سخت عملدرآمد اور بجٹ میں طے شدہ ٹیکس اہداف کی حصولی پر زور دیا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے لیے رواں مالی سال کا 15 ہزار 264 ارب روپے کا ٹیکس ہدف بلا تاخیر حاصل کرنے کی شرط عائد کی گئی ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ ریونیو میں کسی شارٹ فال کی گنجائش نہیں ہوگی۔ دوسری جانب، وزیرِ خزانہ نے آئی ایم ایف کو تمام معاشی اصلاحات اور ہدف کی مکمل پاسداری کی یقین دہانی کروائی۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کا ‘ایکس’ اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرسٹر گوہر کو جواب کے لیے مہلت دے دی
15 October 2026
گورنر راج غیر آئینی عمل ہے، عدالتیں سیاسی کیسز میں سیاسی فیصلے نہ کریں: بیرسٹر گوہر
15 October 2026
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے: وزیر خزانہ
15 October 2026
میر رضا علی کیس: عدالتی کمیشن کی 4 والیوم پر مشتمل رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے
15 October 2026
اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
15 October 2026
آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جاری جنگ جلد ختم ہوجائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
15 October 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 دہشتگرد ہلاک، 104 افغان شہری گرفتار
15 October 2026
پشاور میں سکول کی چھت گرنے سے خاتون ٹیچر اور 17 بچے جاں بحق
15 October 2026