LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

صدر مملکت اور وزیراعظم کا بصارت سے محروم افراد کے حقوق پر زور

Web Desk

15 October 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ‘سفید چھڑی کے عالمی دن’ (White Cane Safety Day) کے موقع پر اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں بصارت سے محروم افراد کی خودمختاری، وقار، تحفظ اور معاشرتی شمولیت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ دونوں اعلیٰ رہنماؤں نے خصوصی افراد کے لیے مساوی مواقع کی فراہمی، ملازمتوں، تعلیم اور عوامی مقامات تک آسان رسائی کو بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بصارت سے محروم افراد کی ہمت، حوصلے اور لگن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سفید چھڑی خودمختاری اور خوداعتمادی کی علامت ہے۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ عالمی سفارتی فورم پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والی باصلاحیت بصارت سے محروم سفارت کار صائمہ سلیم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اپنے ایسے پرعزم اور باصلاحیت شہریوں پر فخر ہے۔ وزیراعظم نے جسمانی، سماجی اور ادارہ جاتی رکاوٹوں کو دور کرنے اور ‘پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ’ جیسی این جی اوز کی خدمات کی تعریف کی۔

دوسری جانب، صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ خصوصی افراد کی بحالی اور انہیں معاشرے کا بااثر حصہ بنانا ریاست کا فرض ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے اسپیشل پرسنز کے لیے قائم کردہ خودمختار محکمے (DEPD) کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دیگر صوبے بھی اس طرز پر بالخصوص بصارت سے محروم افراد کو سہولیات اور روزگار فراہم کرنے کے لیے خصوصی ادارہ جاتی اقدامات کریں گے۔