جنوبی کوریا: کیمیائی پلانٹ میں بدترین آتشزدگی، 7 ہزار کارکنوں کا انخلا
Web Desk
15 October 2026
جنوبی کوریا کے جنوب مشرقی صنعتی شہر ‘السان’ (Ulsan) میں ایک بڑے کیمیائی پلانٹ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں زہریلے دھوئیں کے باعث قریبی صنعتی سائٹس سے 7 ہزار سے زائد کارکنوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق آگ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 41 منٹ پر کیمیائی مصنوعات بنانے والی تنصیب کے بیرونی حصے میں واقع ایک ذخیرہ ٹینک میں لگی، جس میں 8 ہزار لیٹر انتہائی آتش گیر مادہ ‘ٹولوئین’ (Toluene) موجود تھا۔ خوش قسمتی سے پلانٹ کے تمام 12 ملازمین بروقت باہر نکلنے میں کامیاب رہے اور حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم، آگ کی شدت سے اڑنے والی چنگاریوں نے قریبی گھاس کے میدان کو بھی لپیٹ میں لے لیا، جس سے ملحقہ دیگر کیمیائی ذخیرہ ٹینکوں کو شدید خطرات لاحق ہو گئے۔
فضاء میں پھیلنے والے زہریلے دھوئیں اور حادثے کی سنگینی کے پیشِ نظر فائر سروس حکام نے ملک گیر نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے 200 سے زائد فائر فائٹرز، ہیلی کاپٹرز اور خصوصی گاڑیاں کوسٹل سٹی طلب کر لیں۔ احتیاطی تدبیر کے طور پر قریبی زیرِ تعمیر پیٹروکیمیکل پلانٹ کے 7,000 کارکنوں اور ملحقہ کاروباری اداروں کے عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ حکام نے واقعے کی وجوہات اور مالی نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پشاور سکول حادثہ: گورنر خیبرپختونخوا نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا
16 October 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی
16 October 2026
پشاور: دیر کالونی میں سکول حادثے کا مقدمہ درج، مالکان اور ٹھیکیدار نامزد
16 October 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس آج 11 بجے ہوگا، 7 نکاتی ایجنڈا جاری
16 October 2026
کے پی کے: تمام سرکاری سکولوں کی عمارتوں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ، ڈیڈ لائن مقرر
16 October 2026
اسرائیل کا آن لائن اشتہارات کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنیوالوں کی جاسوسی کا انکشاف
16 October 2026
پاکستان میں ایوی ایشن سکیورٹی عالمی معیار سے ہم آہنگ بنانے کیلئے 12 ارب روپے کا منصوبہ
16 October 2026
خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے دور میں تعینات قانونی مشیروں کو ہٹانے کا فیصلہ
16 October 2026