LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

Web Desk

15 October 2026

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 54 کے تحت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج دن 11 بجے طلب کر لیا ہے، جس کا بنیادی ایجنڈا خیبر پختونخوا میں نافذ کیے گئے گورنر راج کی آئینی توثیق حاصل کرنا ہے۔

اس سے قبل قومی اسمبلی اور سینیٹ کے جداگانہ اجلاسوں میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کی جا چکی ہے، جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے اس فیصلے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے ایوان کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ آئینی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے اب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اس فیصلے کی حتمی منظوری لی جائے گی۔

دوسری جانب سیاسی کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے تحت قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے اپوزیشن جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک بار پھر باضابطہ مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ علاوہ ازیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے گرفتار ارکانِ اسمبلی ثناء اللہ مستی خیل اور داوڑ کنڈی کے پروڈکشن آرڈرز بھی جاری کر دیے ہیں تاکہ وہ ایوان کی کارروائی میں حصہ لے سکیں۔