LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کا ‘ایکس’ اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرسٹر گوہر کو جواب کے لیے مہلت دے دی گورنر راج غیر آئینی عمل ہے، عدالتیں سیاسی کیسز میں سیاسی فیصلے نہ کریں: بیرسٹر گوہر رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے: وزیر خزانہ میر رضا علی کیس: عدالتی کمیشن کی 4 والیوم پر مشتمل رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جاری جنگ جلد ختم ہوجائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 دہشتگرد ہلاک، 104 افغان شہری گرفتار پشاور میں سکول کی چھت گرنے سے خاتون ٹیچر اور 17 بچے جاں بحق سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی گئی صدر مملکت اور وزیراعظم کا بصارت سے محروم افراد کے حقوق پر زور پی ٹی آئی دور میں خیبر پی کے دہشتگردی کی لپیٹ میں رہا: غیرملکی صحافی بلوچستان کے تمام 23 ماحولیاتی پولیو نمونوں کے نتائج منفی آ گئے وزیر خزانہ کی سربراہ آئی ایم ایف سے ملاقات، معاشی اصلاحات کا تسلسل برقرار رکھنے پر زور پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام کروادیا

گورنر کے پی کے کا پولیس کی تنخواہوں، شہداء پیکج میں اضافے کا اعلان

Web Desk

15 October 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کے پی پولیس کے شہداء کے ورثاء اور اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے پولیس ملازمین کی تنخواہوں، شہداء پیکج اور دیگر مراعات میں باضابطہ اضافے کا اعلان کیا ہے۔

گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران 54 پولیس شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیاں بے مثال ہیں، اس لیے کے پی پولیس کی تنخواہیں دیگر تمام صوبوں کے مقابلے میں زیادہ اور بہتر ہونی چاہئیں۔ انہوں نے محکمے میں نفری کی کمی کو پورا کرنے کے لیے خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل فوری طور پر تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

گورنر خیبر پختونخوا نے دہشت گردی کے مختلف واقعات میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کے لیے خصوصی مالی معاونت پیکج کے ساتھ ساتھ شہداء کی بیٹیوں کی شادی کے لیے خصوصی گرانٹ فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید، صوبائی چیف سیکرٹری، سینئر پولیس افسران، ایڈوائزری کونسل کے اراکین اور شہداء کے ورثاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔