وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام کروادیا
Web Desk
15 October 2026
پاکستانی وزارتِ خارجہ (Ministry of Foreign Affairs) نے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک اہم اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے دستاویزات کی تصدیق (Document Attestation) کا مکمل ڈیجیٹل اور آن لائن نظام باقاعدہ متعارف کرا دیا ہے۔ اس جدید اقدام کے تحت اب شہری گھر بیٹھے اپنی دستاویزات کی تصدیق کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرا سکیں گے اور عمل مکمل ہونے پر ای سرٹیفکیٹ براہِ راست ای میل پر حاصل کر سکیں گے۔
نئے ڈیجیٹل سسٹم کے تحت شہریوں کو اب دستاویزات تصدیق کروانے کے لیے وزارتِ خارجہ کے دفاتر کے چکر لگانے اور طویل قطاروں میں انتظار کرنے سے نجات مل جائے گی۔ آن لائن پورٹل پر درخواست موصول ہونے کے بعد تمام دستاویزات کی الیکٹرانک جانچ پڑتال کی جائے گی، جس کے بعد درخواست گزار کو تصدیق کے بارے میں مطلع کر دیا جائے گا۔
دستاویزات کی مرحلہ وار تصدیق مکمل ہونے پر شہریوں کو آن لائن فیس جمع کرانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ فیس کی کامیابی سے ادائیگی کے بعد جدید سیکیورٹی فیچرز پر مبنی ای سرٹیفکیٹ (E-Certificate) درخواست گزار کو ان کی ای میل پر جاری کر دیا جائے گا۔ وزارتِ خارجہ کا یہ اقدام سرکاری امور کو جدید خطوط پر استوار کرنے، نظام میں شفافیت لانے اور عوام کو تیز ترین سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک بڑا میل پتھر ثابت ہو گا۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کا ‘ایکس’ اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرسٹر گوہر کو جواب کے لیے مہلت دے دی
15 October 2026
گورنر راج غیر آئینی عمل ہے، عدالتیں سیاسی کیسز میں سیاسی فیصلے نہ کریں: بیرسٹر گوہر
15 October 2026
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے: وزیر خزانہ
15 October 2026
میر رضا علی کیس: عدالتی کمیشن کی 4 والیوم پر مشتمل رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے
15 October 2026
اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
15 October 2026
آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جاری جنگ جلد ختم ہوجائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
15 October 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 دہشتگرد ہلاک، 104 افغان شہری گرفتار
15 October 2026
پشاور میں سکول کی چھت گرنے سے خاتون ٹیچر اور 17 بچے جاں بحق
15 October 2026