LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

کراچی میں جکھرانی ہاؤس پر پولیس چھاپہ: رکن اسمبلی اعجاز جکھرانی کا چھوٹے بھائی سے لاتعلقی کا اعلان، اعلیٰ سطح انکوائری کا مطالبہ

Web Desk

15 October 2026

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکنِ قومی اسمبلی اعجاز جکھرانی نے کراچی میں واقع اپنے آبائی اور فیملی گھر پر گزشتہ شب پولیس کے چھاپے کے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔

اعجاز جکھرانی نے انکشاف کیا کہ پولیس نے رات کی تاریکی میں ان کے والد اور فیملی کے گھر پر چھاپہ مارا، جس کی انہیں دیر سے اطلاع ملی۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی انہیں واقعے کا علم ہوا، انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ پولیس سے رابطے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ پولیس کو قانون کے مطابق سرچ آپریشن یا انسدادِ منشیات کی کارروائیاں کرنے کا پورا حق حاصل ہے، لیکن رات کے وقت گھر میں اس انداز سے گھسنا اور خواتین و فیملی کو پریشان کرنا ناقابلِ قبول ہے۔

پی پی پی رہنما نے واضح کیا کہ اطلاعات کے مطابق پولیس نے یہ کارروائی کسی زیرِ حراست شخص کے بیان پر کی، جو کہ ان کے چھوٹے بھائی کی مبینہ سرگرمیوں سے متعلق تھی۔ اعجاز جکھرانی نے دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا کہ وہ اپنے چھوٹے بھائی کی حرکات و سکنات سے لاتعلق ہیں اور ان کا اپنے بھائی کے ساتھ کوئی کاروباری یا ذاتی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ ان کے چھوٹے بھائی کو اپنی ناپسندیدہ سرگرمیاں بند کر دینی چاہئیں، جو وہ تاحال نہیں کر رہا۔

اعجاز جکھرانی کے مطابق، جمعرات کو سارا دن قومی اسمبلی کا اجلاس جاری رہنے اور وزیر داخلہ و آئی جی سندھ کے مصروف ہونے کی وجہ سے ان سے رابطہ نہیں ہو سکا تھا، تاہم بعد میں رابطہ کر کے انہوں نے اس پورے واقعے کی اعلیٰ سطح پر شفاف انکوائری کرانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔