LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

Web Desk

11 January 2026

بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے ایک اور شاندار سنگِ میل عبور کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 28 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بننے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا، جو پہلے بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا۔

کوہلی نے یہ کارنامہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سر انجام دیا، جہاں انہوں نے شاندار 93 رنز کی اننگز کھیلی۔ ویرات کوہلی نے 624 انٹرنیشنل اننگز میں یہ سنگِ میل عبور کیا، جبکہ سچن ٹنڈولکر نے 28 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے 644 اننگز کھیلیں۔

پہلے ون ڈے میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے، جس میں ڈیرل مچل نے 84 رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں بھارت نے ویرات کوہلی اور شبمن گل کی نصف سنچریوں کی بدولت ہدف 49 اوورز میں حاصل کر لیا اور 3 میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔