پی آئی اے کے ملازمین کو برخاست نہیں کریں گے، کارکردگی پر فیصلہ ہوگا: عارف حبیب
Web Desk
11 January 2026
معروف بزنس مین عارف حبیب نے واضح کیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ملازمین کو برطرف نہیں کیا جائے گا اور ایک سال بعد کارکردگی کی بنیاد پر فیصلے کیے جائیں گے۔ شہر قائد میں ایک اہم بیٹھک کے دوران پی آئی اے کے مستقبل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی کامیاب بولی میں حکومتی اصلاحات نے کلیدی کردار ادا کیا۔
عارف حبیب کے مطابق شرح سود میں کمی، روپے کی قدر میں بہتری اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نے پی آئی اے کی نجکاری کو ممکن بنایا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی فرٹیلائزر کے ساتھ پارٹنرشپ سے نہ صرف کنسورشیم بلکہ پی آئی اے بھی مضبوط ہو گی۔
انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کے 32 طیاروں میں سے 17 اس وقت آپریشنل ہیں جبکہ باقی طیاروں کو فوری طور پر قابلِ استعمال بنایا جائے گا، اور مستقبل میں فلائٹ آپریشن 38 جہازوں پر مشتمل ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
بھارتی سٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
15 September 2026
2 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی
15 September 2026
اگست میں فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی سے 10 ارب روپے کی بچت ہوئی: اویس لغاری
15 September 2026
پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، حکومت کا سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ
15 September 2026
سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1421 پوائنٹس بڑھ گیا
15 September 2026
کراچی: سونے کی قیمتوں میں شدید گراوٹ، فی تولہ سونا 4 ہزار روپے سستا ہو گیا
15 September 2026
قومی بیٹر بابر اعظم کی 7 سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی
15 September 2026
بھارتی سٹاک مارکیٹ میں عالمی سرمایہ کاری 17 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
15 September 2026