LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم پختونخوا میں ایمرجنسی: اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب؛ مولانا فضل الرحمان میڈیا بریفنگ دیں گے کے پی میں بڑا بیوروکریٹک الٹ پھیر: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 اعلیٰ افسران کے صوبے سے تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

Web Desk

7 November 2025

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ ہفتہ کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ سیریز اس وقت ایک ایک میچ سے برابر ہے، اور یہ میچ فاتح ٹیم کا تعین کرے گا۔

پہلے ون ڈے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو دو وکٹوں سے شکست دی۔جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 263 رنز بنائے، جواب میں پاکستان نے ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ شاداب خان اور افتخار احمد نے بھی قیمتی رنز جوڑے۔
بالنگ میں شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 269 رنز بنائے، جہاں بابر اعظم نے 74 اور محمد رضوان نے 52 رنز اسکور کیے۔جواب میں جنوبی افریقہ کے اوپنرز نے شاندار آغاز فراہم کیا۔ کوئنٹن ڈی کوک نے ناقابل شکست 123 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ریزا ہینڈرکس نے 68 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے صرف شاہین آفریدی اور محمد وسیم جونیئر ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔سیریز اب ایک ایک سے برابر ہے، اور تیسرا ون ڈے میچ فیصلہ کن معرکہ ثابت ہوگا۔دونوں ٹیمیں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ شائقین کرکٹ فیصل آباد میں ایک اور دلچسپ مقابلے کے منتظر ہیں، جو سیریز کے فاتح کا فیصلہ کرے گا۔