LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان عالمی سطح پر اہم معدنیات کی نئی منزل بننے کی جانب گامزن چین کا اسرائیل سے مغربی کنارے میں بستیوں کے قیام کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اور بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل تباہ کردیے ٹیسلا کی فلائنگ کار نے ’اڑان‘ بھر لی، 2028 میں پروڈکشن کا اعلان افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے: سید ابرار حسین ایک ہزار ڈرونز سے حملے، پوتن کا مقصد یوکرین کا مکمل خاتمہ ہے: زیلنسکی امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان فریحہ ابراہیم کی ہاسٹل میں موت، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں پاکستان کی برآمدات میں سالانہ 18 فیصد اضافہ، درآمدی بل بھی 11 فیصد بڑھ گیا کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لندن میں آنریری بینچر کا اعزاز دے دیا گیا گلشن حدید میں گھر سے 5 لاشیں ملنے کا معاملہ، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی اسحاق ڈار کی سول ایوی ایشن کے جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر ہوشربا اضافہ

ایران میں حکومت مخالف پُرتشدد مظاہرے، 50 ہلاکتیں؛ پاسدارانِ انقلاب کا اسرائیلی جاسوس پکڑنے کا دعویٰ

Web Desk

10 January 2026

ایران میں 28 دسمبر سے جاری حکومت مخالف مظاہروں نے پُرتشدد شکل اختیار کرلی ہے، جہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 تک جا پہنچی ہے۔ ہلاکتوں میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں، جبکہ 250 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے ملک گیر مظاہروں کے دوران امن و امان کی بحالی کی کارروائیوں میں ایک مبینہ اسرائیلی جاسوس کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس ونگ کے مطابق ایک غیر ملکی شہری کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سمیت اعلیٰ حکام متعدد بار یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ حالیہ مظاہروں میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہو سکتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم حساس معلومات اکٹھی کر کے اسرائیلی اداروں کو فراہم کرتا رہا، تاہم تاحال اس کی شناخت اور قومیت ظاہر نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ ایران میں یہ مظاہرے 28 دسمبر سے مہنگائی، معاشی بدحالی اور بے روزگاری کے خلاف شروع ہوئے تھے، جو اب شدت اختیار کر چکے ہیں۔

ادھر ایرانی اٹارنی جنرل نے مظاہرین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فسادی “دشمنِ خدا” ہیں، جن کے لیے قانون میں سزائے موت کی گنجائش موجود ہے۔