خاتون نے 20 ہزار فٹ بلندی سے کود کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
Web Desk
10 January 2026
بیلاروس سے تعلق رکھنے والی اولگا نومووا نے 20 ہزار فٹ سے زائد بلندی سے ہیلی کاپٹر جمپ لگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔ انہوں نے نیپال کے علاقے سیانگ بوچے میں ہیلی کاپٹر سے اسکی سرفنگ جمپ کرتے ہوئے دنیا کا بلند ترین اسکی سرف جمپ انجام دیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اولگا نومووا نے 20 ہزار 945 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی، جو اب تک کی بلند ترین ریکارڈ شدہ اسکی سرف جمپ ہے۔ چھلانگ کے دوران انہوں نے 12 ہزار 356 فٹ تک اپنے اسکی بورڈ پر مکمل کنٹرول برقرار رکھا، جس کے بعد پیراشوٹ کھول کر بحفاظت زمین پر لینڈنگ کی۔
اولگا نومووا گزشتہ 15 برسوں سے اسکی سرفنگ سے وابستہ ہیں۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکی سرفنگ دریافت کرنے کے بعد سے ہی ان کا خواب تھا کہ وہ کوئی منفرد اور غیر معمولی اسکا ڈائیو انجام دیں، جو اب حقیقت بن چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مغربی تھائی لینڈ میں 2000 سال پرانی سونے کی انگوٹھیاں دریافت
7 July 2026
اٹلی: طالب علموں نے دنیا کا سب سے بڑا کاغذی جہاز تیار کرلیا
6 July 2026
دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے جوڑے کا منفرد گھر مرکزِ توجہ
6 July 2026
اٹلی: طالب علموں نے دنیا کا سب سے بڑا کاغذی جہاز تیار کرلیا
6 July 2026
ڈزنی لینڈ: 70 سال میں ایک ارب مہمانوں کا تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا
6 July 2026
زرافے بھی بنیادی ریاضی سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تحقین میں انکشاف
4 July 2026
کاکروچ کے لیے ڈائیونگ سُوٹ تیار
4 July 2026
چوری کی انوکھی واردات، 13 کلومیٹر طویل ہائی ٹینشن بجلی کی تاریں غائب
4 July 2026