طارق رحمان بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے چیئرمین مقرر
Web Desk
9 January 2026
بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی قائمہ کمیٹی نے جمعہ کی شب طارق رحمان کو پارٹی کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ یہ فیصلہ پارٹی کے گلشن دفتر میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے بیٹے طارق رحمان 17 سالہ جلاوطنی کے بعد گزشتہ ماہ لندن سے وطن واپس آئے تھے۔ ان کی واپسی کے صرف پانچ دن بعد، 30 دسمبر کو سابق وزیرِ اعظم اور بی این پی کے بانی ضیاءالرحمان کی اہلیہ خالدہ ضیا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ ان کی وفات کے ساتھ ہی بی این پی کی پہلی قیادت کی آخری زندہ کڑی بھی ٹوٹ گئی۔
اب طارق رحمان محض خالدہ ضیا کے جانشین نہیں رہے، بلکہ 12 فروری کو متوقع انتخابات کی طرف بڑھتی ہوئی بی این پی کے بلاشرکت غیرے قائد بھی بن چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان عالمی سطح پر اہم معدنیات کی نئی منزل بننے کی جانب گامزن
16 October 2026
چین کا اسرائیل سے مغربی کنارے میں بستیوں کے قیام کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
16 October 2026
سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اور بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل تباہ کردیے
16 October 2026
ٹیسلا کی فلائنگ کار نے ’اڑان‘ بھر لی، 2028 میں پروڈکشن کا اعلان
16 October 2026
افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے: سید ابرار حسین
16 October 2026
ایک ہزار ڈرونز سے حملے، پوتن کا مقصد یوکرین کا مکمل خاتمہ ہے: زیلنسکی
16 October 2026
امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان
16 October 2026
فریحہ ابراہیم کی ہاسٹل میں موت، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ
16 October 2026