اسکول کے دوستوں کی آواز سن کر 8 سالہ بچہ 55 دن بعد کوما سے باہر نکل آیا
Web Desk
30 January 2026
صوبہ ہونان سے تعلق رکھنے والا 8 سالہ لیو چوشی نومبر 2025 میں ایک ٹریفک حادثے کے بعد کوما میں چلا گیا تھا، جس میں اس کے دماغ اور پھیپھڑوں کو شدید نقصان پہنچا۔
ڈاکٹروں نے ابتدائی طور پر بتایا تھا کہ اس کے ہوش میں آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے، مگر لیو کی والدہ نے ہار نہیں مانی اور اپنے بیٹے کو مختلف اسپتالوں میں لے کر گئی۔ایک ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق جانی پہچانی آوازیں یا پسندیدہ موسیقی دماغ کے مخصوص حصوں کو متحرک کر سکتی ہیں، جس سے ہوش میں آنے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔لیو کی والدہ نے اس کے اسکول کی موسیقی روزانہ بستر کے پاس چلائی، جبکہ اس کے استاد نے اس کے دوستوں سے مختصر جذباتی ویڈیو پیغامات ریکارڈ کروائے۔رپورٹ کے مطابق کوما میں 45 دن بعد لیو کی پلکوں میں حرکت ہوئی اور 55 ویں دن وہ مکمل طور پر ہوش میں آگیا، بائیں ہاتھ کی حرکت بھی ممکن ہوئی۔اس کے استاد اور اسکول کے دوستوں نے بعد میں اسپتال کا دورہ کیا اور اسے تحائف دیے۔ لیو کی والدہ نے کہا کہ یہ لمحہ ان کی زندگی بدل دینے والا تھا اور ایک حقیقی کرشمہ ممکن ہوا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میں کتوں کی سالانہ سرفنگ چیمپئن شپ کا انعقاد
4 August 2026
کھڑکیاں صاف کرنے کا 71 سالہ چیمپئن
3 August 2026
امریکا: کم وقت میں بند آنکھوں سے روبک حل کرنے کا ریکارڈ
3 August 2026
رونالڈو اور جارجینا کی ’دیسی شادی‘، اے آئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
3 August 2026
ہوبہو انسانوں کی طرح کا روبوٹک سر، جس کے تاثرات آپ کو حیران کر دیں گے
3 August 2026
چین: کاسمیٹک سرجری نے خاتون کا چہرہ بگاڑ دیا
1 August 2026
30 سیکنڈ میں دل کی بیماریوں کا پتا لگانے والا ٹوائلٹ
1 August 2026
چوہا قیمتی ہیروں سے مزین زیورات لے اُڑا!
31 July 2026