LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا، ایران نے ترکیہ اور سعودیہ کو آگاہ کر دیا پیرو میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، سفر کرنے والے تمام 13 افراد ہلاک ایران کا خلیجی ممالک کو امریکا اور اسرائیل کی سہولت کاری پر سخت انتباہ مزید جنگی جہاز نہ ملے تو امریکا یا اسرائیل کے دفاع میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: امریکی جنرل نے خبردار کردیا امریکی ویزا بانڈ پروگرام کے حوالے سے اہم فیصلہ میں ایرانی کرنسی کو تباہ کر رہا ہوں، صدر ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر پیغام صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین محسن نقوی کے خیالات سے کم و بیش اتفاق، اصلاحات کا فورم پارلیمنٹ ہے: خواجہ آصف شکارپور کی قومی شاہراہ پر ہولناک حادثہ، 2 نوجوان جاں بحق، ٹینکر ڈرائیور گرفتار آزاد کشمیر میں حکومت سازی : ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا تیسرا مذاکراتی دور مکمل شکارپور میں ٹول ٹیکس تنازع پر بس ڈرائیور نے ملازم کو کچل دیا ہاکی ٹیسٹ سیریز: گرین شرٹس نے جنوبی کوریا کو مسلسل دوسری بار شکست دے دی نواز شریف پر دھاندلی کا الزام لگاؤ گے تو تاریخ بھی یاد رکھنی ہو گی: رانا ثنا اللہ حمزہ شہباز اہل خانہ کے ساتھ نجی دورے پر یورپ روانہ ہوں گے آزاد کشمیر انتخابات: چیف الیکشن کمشنر کا ووٹرز کے نام پیغام جاری

نیوزی لینڈ کے ساحل پر پھنس کر 6 وہیل مچھلیاں ہلاک

Web Desk

9 January 2026

نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کے ایک دور دراز ساحل پر وہیل مچھلیوں کے پھنسنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 6 وہیل مچھلیاں ہلاک ہو گئیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق ساحل پر تقریباً 55 پائلٹ وہیل مچھلیاں پھنسی ہوئی تھیں، جن میں سے بیشتر کو واپس سمندر میں بھیجنے میں کامیابی حاصل کر لی گئی۔ تاہم 15 وہیل مچھلیاں بری طرح ساحل پر پھنس گئیں، جن میں سے 6 جانبر نہ ہو سکیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پھنسی ہوئی وہیل مچھلیاں ساحل کے قریب تقریباً ایک کلو میٹر کے علاقے میں پھیلی ہوئی تھیں۔ باقی ماندہ مچھلیوں کو بچانے کے لیے غیر سرکاری تنظیم پروجیکٹ جونا کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے ساحلی علاقوں میں اس سے قبل بھی وہیل مچھلیوں کے ساحل پر پھنسنے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں، جن میں متعدد مچھلیاں ہلاک ہو چکی ہیں۔