امریکا: 53 برس بعد بوتل میں بند پیغام مل گیا
Web Desk
28 July 2026
امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں دلدلی علاقے کی صفائی کے دوران ایک شہری کو 53 سال قبل سمندر میں بہائی گئی بوتل میں بند مزاحیہ پیغام ملا ہے، جو اس وقت کی 9 سالہ بچی نے لکھا تھا۔ دی ٹائیڈ لینڈز انیشی ایٹو کے شریک بانی جان کاؤٹرمین کو اپر ٹاؤن شپ میں صفائی کے دوران 20 اگست 1973 کا لکھا ہوا لاری بلیئر کا پیغام ملا، جس میں اغوا کی ایک فرضی اور مزاحیہ کہانی تحریر کی گئی تھی۔ جان کاؤٹرمین کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کیے جانے کے بعد یہ پیغام لاری کی بڑی بہن ایلیسن اسپینسر تک پہنچ گیا۔ ایلیسن کے مطابق اس وقت وہ 16 سال کی تھیں اور انہوں نے اپنی بہن کی فرمائش پر بہتر لکھائی کے باعث یہ پیغام تحریر کر کے اوشن سٹی کے ساحل سے سمندر میں بہایا تھا۔
متعلقہ عنوانات
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026
چینی سبزی فروش کا گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے میک اَپ، ویڈیو وائرل
26 September 2026
دنیا کے قدیم ترین 3 ہزار 400 سال پرانے امن معاہدے کا نیا ٹکڑا دریافت
25 September 2026